کم آمدن اور متوسط طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، وزیر اعظم
Web Desk
9 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں ‘ایکسیس ٹو فنانس پلان 2026-28’ کے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بینکوں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) اور ہاؤسنگ سیٹکر کو قرضوں کی فراہمی میں متحرک کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کسانوں کو آسان اور بلا رکاوٹ مالی وسائل کی فراہمی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو ‘وزیراعظم اپنا گھر’ پروگرام کے تحت بینکنگ قرضہ جات کے لیے جائیدادوں کا جامع سروے کرنے کی ہدایت دی تاکہ کم اور متوسط آمدن والے طبقے کو سستے گھروں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
اجلاس کے دوران دی گئی تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‘وزیراعظم اپنا گھر’ پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 313 ارب 42 کروڑ روپے مالیت کی 53,127 درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں اور 8,739 افراد کو 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق، اگست 2026 تک زرعی شعبے کو 1 کھرب 26 ارب 80 کروڑ روپے کے قرضے دیے گئے ہیں جبکہ جون 2028 تک یہ ہدف 2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، ایس ایم ای (SME) سیکٹر کے لیے بھی جون 2028 تک 2 کھرب روپے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ‘زرخیز’ ایپ کے ذریعے کسانوں کو 1 ارب 96 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ پلاٹوں کی رہن سازی کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز اسلام آباد سے کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے
9 September 2026
صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ
9 September 2026
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
9 September 2026
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
9 September 2026
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی
9 September 2026
پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
9 September 2026
شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 September 2026
ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت
9 September 2026