LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت سعودی عرب کی ایران کی جانب سے اردن پر حملوں کی شدید مذمت جاپانی شہر ناگویا میں طوفانی بارش، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں برطانوی وزیراعظم کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کا دفاع ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو اکتوبر میں حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائیگی: اے ڈی بی پاکستان اور اے ڈی بی کا ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق سینیٹ کمیٹی اجلاس میں ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بے اثر

مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بے اثر

Web Desk

9 September 2026

کالعدم ‘عوامی ایکشن کمیٹی’ کی جانب سے 9 ستمبر کو دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال آزاد جموں و کشمیر (AJK) بھر میں مکمل طور پر بے اثر رہی۔ ریاست کے دارالحکومت مظفرآباد، میرپور، باغ، نیلم، حویلی، کوٹلی اور بھمبر سمیت تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں تمام تجارتی و کاروباری مراکز، بازار اور ورکشاپس معمول کے مطابق کھلے رہے جبکہ سڑکوں پر پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بھی بلا تعطل جاری رہی، جس سے شہریوں کے روزمرہ کے معمولات پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

خاص طور پر میرپور ڈویژن میں ہڑتال کی کال کا اثر صفر کے برابر رہا۔ نانگی، پرانیاں ہٹیاں، چوک شہیداں اور میگا مارٹ روڈ جیسے اہم تجارتی مراکز میں دکانیں، کریانہ اسٹورز، سبزی منڈیاں اور ہوٹلز پوری طرح فعال رہے۔ ضلع کوٹلی کے علاقوں نکیال، کھوئی رٹہ، سہنسہ اور چڑھوئی میں بھی خرید و فروخت کا عمل جاری رہا۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے حساس مقامات اور مرکزی شاہراہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ تاجر برادری اور شہریوں نے پرامن ماحول اور معمول کی کاروباری سرگرمیاں یقینی بنانے پر آزاد کشمیر حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے اقدامات کو سراہا۔