LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت سعودی عرب کی ایران کی جانب سے اردن پر حملوں کی شدید مذمت جاپانی شہر ناگویا میں طوفانی بارش، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں برطانوی وزیراعظم کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کا دفاع ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو اکتوبر میں حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائیگی: اے ڈی بی پاکستان اور اے ڈی بی کا ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق سینیٹ کمیٹی اجلاس میں ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بے اثر

شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Web Desk

9 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سید افتخار علی گیلانی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے اور عہدے کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد دی اور ان کی نئی انتظامی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال، امن و امان کی فضا، بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی امور اور خطے میں جاری عوام دوست فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی پائیدار ترقی کے لیے آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ اپنا روایتی اور بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ وفاقی حکومت کشمیری بھائیوں کی ترقی، خوشحالی اور سماجی بہبود کے لیے تمام تر مالی و انتظامی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے وفاقی حکومت کے تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ خطے کی ترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔