پاکستان اور اے ڈی بی کا ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق
Web Desk
9 September 2026
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کے تاریخی بنیادی ڈھانچے کے اہم ترین پروجیکٹ مین لائن ون (ML-1) ریلوے منصوبے کی جلد از جلد عملی شروعات اور تکنیکی تقاضوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایم ایل ون کے انجینئرنگ ڈیزائن، مستقبل کے مراحل، تمام متعلقہ منظوریوں، پروکیورمنٹ (خریداری کے عمل) اور دیگر اہم تکنیکی و قانونی ضوابط کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے آگاہ کیا کہ اے ڈی بی کی تکنیکی ٹیمیں اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس منصوبے پر دن رات کام کر رہے ہیں اور رواں سال اکتوبر (2026) تک ایم ایل ون کے حتمی ڈیزائن کی تیاری مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، جس کے فوراً بعد پروکیورمنٹ کا باقاعدہ مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایم ایل ون پروجیکٹ کو ملک کی معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرتے ہوئے منصوبے کے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے تاکہ یہ معاشی منصوبہ جلد عملی شکل اختیار کر سکے
متعلقہ عنوانات
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے
9 September 2026
صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ
9 September 2026
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
9 September 2026
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
9 September 2026
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی
9 September 2026
پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
9 September 2026
شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 September 2026
ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت
9 September 2026