پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
Web Desk
9 September 2026
پنجاب میں خواتین کو انصاف کی تیز رفتار فراہمی اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ پراسیکیوشن پنجاب اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی (WPA) نے اپنے مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر برائے پراسیکیوشن پنجاب رانا بلال احمد، چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان راجہ خرم شہزاد سمیت دیگر سینئر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں خواتین کے خلاف ہونے والے جراٸم اور متنازع مقدمات میں بروقت اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران دونوں اداروں کے درمیان شعبہ جاتی تعاون اور باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل چودھری عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ خواتین کے مقدمات کی مؤثر اور مضبوط پیروکاری محکمہ پراسیکیوشن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ساتھ مربوط نظام کے تحت مظلوم خواتین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیر پراسیکیوشن رانا بلال احمد اور چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ پنجاب میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب قانونی وسائل کو یکجا کر کے استعمال میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026