LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو اکتوبر میں حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائیگی: اے ڈی بی

Web Desk

9 September 2026

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کے تاریخی ریلوے منصوبے مین لائن ون (ML-1) سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں منصوبے کے ڈیزائن، بنیادی ڈھانچے، اور آئندہ کے تمام تکنیکی و قانونی مراحل کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے بتایا کہ اے ڈی بی کی عسکری و تکنیکی ٹیمیں اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس دن رات مصروفِ عمل ہیں اور رواں سال اکتوبر تک ایم ایل ون کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، جس کے فوراً بعد پروکیورمنٹ اور دیگر اہم مراحل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احد چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایم ایل ون منصوبے کو ملکی معیشت کی بحالی اور مواصلاتی نظام کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ یہ پروجیکٹ جلد از جلد عملی مرحلے میں داخل ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ پاکستان منصوبے سے متعلق اپنے تمام قانونی، مالی اور انتظامی تقاضے بروقت پورے کرے گی۔ اے ڈی بی حکام نے پاکستان کے اس عزم اور سہولت کاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی آئندہ منظوریوں سے متعلق تمام ضروری معلومات اور ڈیٹا بروقت پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ دونوں فریقین مل کر منصوبے کے شیڈول کو مقررہ وقت پر مکمل کر سکیں۔