جاپانی شہر ناگویا میں طوفانی بارش، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں
Web Desk
9 September 2026
جاپان کے معروف صنعتی و تجارتی شہر ناگویا میں مسبلا دھار اور طوفانی بارشوں کے بعد شدید ترین سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث شہر کی تمام اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں اور سینکڑوں گاڑیاں زیرِ آب آ گئی ہیں۔ جاپانی میڈیا اور محکمہ موسمیات (JMA) کے مطابق ناگویا میں صرف ایک گھنٹے کے دوران ریکارڈ 104.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو کہ 1890 میں ریکارڈ کے آغاز کے بعد سے اب تک شہر کی تاریخ میں ایک گھنٹے میں ہونے والی سب سے شدید ترین بارش ہے۔ اس ناگہانی بارش کے بعد سیلابی پانی تیزی سے رہائشی گھروں، زیرِ زمین شاپنگ مالز اور عمارتوں میں داخل ہو گیا۔
غیر معمولی بارشوں اور شہری سیلاب کے باعث ناگویا میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے؛ تمام بسیں، میٹرواینڈ سب وے سروسز اور ریلوے لائنیں تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔ سیلاب کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے, جبکہ دریائے شونائی اور دیگر معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر جانے پر حکومت نے اعلیٰ ترین لیول 5 کا ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ناگویا کی مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے ہزاروں شہریوں کو ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ جاپانی محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے
9 September 2026
صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ
9 September 2026
آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم
9 September 2026
ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
9 September 2026
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی
9 September 2026
پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
9 September 2026
شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 September 2026
ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت
9 September 2026