LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حراستی تشدد و ہلاکت کیس: ایف آئی اے نے 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے صدر مملکت لندن کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا 10 روز میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک فٹ رہ گئی پراسیکیوشن پنجاب اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا مشترکہ اقدامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ شہباز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، امن ، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال ایران کی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کی شدید مذمت سعودی عرب کی ایران کی جانب سے اردن پر حملوں کی شدید مذمت جاپانی شہر ناگویا میں طوفانی بارش، سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں برطانوی وزیراعظم کا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں پر پابندیوں کا دفاع ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کو اکتوبر میں حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائیگی: اے ڈی بی پاکستان اور اے ڈی بی کا ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل پر اتفاق سینیٹ کمیٹی اجلاس میں ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بے اثر

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

Web Desk

9 September 2026

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی کا بم گرا دیا گیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمتوں میں فی یونٹ مزید اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (Quarterly Adjustment) کی مد میں کیا گیا ہے، جس کی وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافی رقم کی وصولی ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2026 کے ماہانہ بجلی کے بلوں کے ذریعے کی جائے گی، یعنی صارفین کو مسلسل تین ماہ تک 52 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ نیپرا نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا یہ اضافہ کراچی کے صارفین (کے الیکٹرک) سمیت ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے صارفین پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔