LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ اسلام آباد کو خودمختار یونٹ بنانے پر نیا ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین ایرانی جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کو رسائی کے مثبت اثرات ہونگے: رافیل گروسی جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، 3 روز میں 27 افراد جاں بحق، 69 زخمی صدرٹرمپ کی کینیڈین کمپنی بمبار ڈیئر کو طیاروں کی فروخت روکنے کی دھمکی آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر طالبات کے سکارف پہننے پر پابندی کا قانون نافذ ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خارگ جزیرے کو 550 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعتراف

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی

Web Desk

8 September 2026

اسلام آباد: پاکستان کا آئی ٹی اور آئی سی ٹی شعبہ عالمی منڈیوں میں تیزی سے ابھر رہا ہے، جہاں مالی سال 26-2025 کے دوران آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری ارقام و شمار کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے 2.91 ارب ڈالر کا تاریخی تجارتی سرپلس حاصل کر کے ملکی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس تیز رفتار ڈیجیٹل نمو کے نتیجے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے پاس آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں۔ حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی ٹیک کمپنیوں، ڈیجیٹل ایجنسیوں اور ای کامرس اداروں نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کر کے عالمی سطح پر اپنی خدمات کو متعارف کرایا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جدید مالیاتی اصلاحات اور بین الاقوامی ادائیگیوں کے نظام میں بہتری کے باعث پاکستانی کمپنیوں کے لیے عالمی کرنسیوں میں رقم وصول کرنا اور فنڈز کا انتظام آسان ہو گیا ہے، جس سے ملکی ٹیک سیکٹر کو مضبوط بنیادیں فراہم ہو رہی ہیں۔