LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو 6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم دفاع و شہدا ہمیں مسلح افواج اور قوم کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم عوام نے ثابت کردیا، میر پور خاص عمران خان کا قلعہ ہے: سہیل آفریدی آئی پی یو یوتھ کانفرنس کی سربراہی پاکستان کو مل گئی، سینیٹر آغا شاہ زیب صدر منتخب حکومت سے مذاکرات نہ ہوئے تو منگل کو پہیہ جام ہڑتال ہو گی:حافظ نعیم الرحمان بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل

پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

Web Desk

5 September 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کو آئندہ سال جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ لندن میں منعقدہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، جہاں جنوری میں ایونٹ کرانے کی صورت میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں جنوری اور فروری کے شدید سرد موسم اور دھند کے باعث میچز کے بروقت اور کامیاب انعقاد پر بھی خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایوانِ کرکٹ کی مالی حالت کو مضبوط بنانے اور فرنچائزز سمیت براڈکاسٹرز کی آمدن میں اضافے کے لیے سال کے وسط میں ایک اضافی ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز بھی زیرِ غور لائی گئی ہے