سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا
Web Desk
3 September 2026
سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پیپلز پارٹی کے رکن نثار کھوڑو کی پیش کردہ تحریک التوا پر چار روز کی بحث کے بعد سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کسی دوسرے فورم یا شہر میں بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا اور قومی اسمبلی سمیت تمام اداروں کو واضح ہونا چاہیے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنا بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مصطفیٰ کمال نئے انتظامی یونٹس کا مطالبات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے ارکان اسمبلی میں کہتے ہیں کہ سندھ نہیں ٹوٹنا چاہیے، جو ان کے دوغلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ محض آبادی کو نئے صوبوں کی دلیل نہیں بنایا جا سکتا، تاہم بہتر گورننس کے لیے انتظامی اصلاحات، نئے اضلاع کے قیام اور بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے کے لیے قانون سازی کی جا سکتی ہے
متعلقہ عنوانات
پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا
4 September 2026
بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 6 پیسے مہنگا
4 September 2026
امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ
4 September 2026
ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی
4 September 2026
جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ
4 September 2026
بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری
4 September 2026
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ
4 September 2026
نیویارک میں یہود مخالف جرائم میں اضافہ: این وائی پی ڈی کی جانب سے سب سے محفوظ ترین موسمِ گرما کے دعوے کے باوجود اعداد و شمار جاری
4 September 2026