بھارت میں طوفانی بارشیں، دہلی ایئرپورٹ میں پانی داخل، ریڈ الرٹ جاری
Web Desk
4 September 2026
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی اور ملحقہ علاقوں میں جاری طوفانی اور موسلادھار بارشوں کے باعث نئی دہلی کا اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ زیرِ آب آ گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات اور سفری تعطل کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کا پانی ایئرپورٹ کے ٹرمینل اور لابی میں داخل ہو گیا، جہاں مسافر گھٹنوں تک جمع پانی میں اپنے سامان کے بیگز گھسیٹتے دکھائی دیے جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی۔ خراب موسم کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر ایئرلائنز نے مسافروں کے لیے خصوصی سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی کے لیے ریڈ الرٹ جبکہ اتر پردیش کے علاقوں نوئیڈا اور غازی آباد کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
5 September 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
5 September 2026
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026
سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
5 September 2026