LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری نیویارک میں خسرے کی وبا کے باعث ایمرجنسی نافذ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ

Web Desk

4 September 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سنیرین اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر طے پانے والے معاہدوں پر پیش رفت کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم کے حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران طے پانے والی یادداشتوں اور سمجھوتوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیادی ترجیحات، عالمی برادری کے ساتھ حالیہ سفارتی رابطوں کے مثبت نتائج اور آنے والے دنوں میں طے شدہ سفارتی سرگرمیوں کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام اور تمام ڈیسکس کو ہدایت کی کہ وہ قومی مفادات سے متعلق تمام تر ترجیحی امور پر مؤثر رابطہ کاری اور باقاعدہ فالو اَپ (Follow-up) کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ نبیل منیر سمیت وزارتِ خارجہ کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔