LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا

خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات

Web Desk

4 September 2026

خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے سامنے آنے والی نئی سرکاری دستاویزات نے صوبائی ٹرانسپورٹ نظام کی زبوں حالی اور شدید انتظامی بحران کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمے میں جدید منصوبہ بندی، یکجا مرکزی ڈیٹا بیس اور سائنسی فریم ورک کے فقدان کی وجہ سے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بنیادی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (PTA)، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA)، خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (KPUMA) اور ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جیسے اہم ذیلی اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری نہ ہونے سے جہاں فیصلے معطل ہیں، وہیں مسافروں کے لیے سفری مشکلات اور سڑکوں کی تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔