LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، روٹی 10 روپے کی ہو: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید

امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ

Web Desk

4 September 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں معیشت کی مضبوطی اور اگست کے روزگار اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے فیڈرل ریزرو سے شرحِ سود میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگست کے دوران امریکی معیشت میں 1 لاکھ 62 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے، جو تمام مالیاتی اندازوں اور توقعات سے کہیں بہتر ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے مثبت اشاریے اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکی کریڈٹ کی صورتحال پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے، لہٰذا اعلیٰ شرحِ سود کے باعث معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا فوری سدِ باب کرتے ہوئے فیڈرل ریزرو کو شرحِ سود میں کمی کرنی چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیڈرل ریزرو نے شرحِ سود میں کمی نہ کی تو وہ ان تمام ممالک سے تجارت مکمل طور پر روک دیں گے جن کے ساتھ امریکا کا تجارتی خسارہ (Trade Deficit) موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں تجارتی خسارے والے ممالک کے خلاف اقدامات کرنے سے متعلق صدارتی اختیارات کو تسلیم کیا ہے، اور امریکا کو اعلیٰ شرحِ سود کے باعث عالمی سطح پر غیر منصفانہ نقصان نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔