ظلم کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کارکن ڈٹے ہوئے ہیں: سہیل آفریدی
Web Desk
4 September 2026
شہدادکوٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام تر ظلم و جبر کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پارٹی کے تمام ورکرز مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں، اور بانی پی ٹی آئی اس وقت عدلیہ اور عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
سندھ کے شہر شہدادکوٹ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ماضی میں انہیں بتایا گیا تھا کہ اندرونِ سندھ صرف ایک ہی سیاسی جماعت کا وجود ہے، لیکن آج شہدادکوٹ آ کر حقیقت معلوم ہوئی کہ یہاں بھی عوام کا حقیقی اعتماد صرف پی ٹی آئی پر ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا شفاء ہسپتال سے مناسب اور علاج نہیں کروایا جا رہا، جس سے عدالتی نظام پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں کو متحرک کرتے ہوئے 27 ستمبر کی احتجاجی کال کے لیے نکلنے کا عہد لیا۔ خاندانی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جہاں مڈل کلاس کا ایک عام بندہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، جبکہ دوسری سیاسی جماعتوں میں پہلے والد، پھر بیٹی اور پھر بیٹا ہی اقتدار کی مسند پر بیٹھتے ہیں
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026