امریکی فوجی افسروں کا ایران آپریشن کو مزید طول دینے پر پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ
Web Desk
31 August 2026
امریکی فوج کے اعلیٰ افسران نے ایران میں جاری امریکی ملٹری آپریشن کو مزید طول دینے کے خطرات پر سیکرٹری وار پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) کو شدید خبردار کر دیا ہے۔ امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق، طویل فوجی آپریشنز کے باعث امریکی عسکری صلاحیتوں کے شدید متاثر اور کمزور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر امریکی آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں تعینات امریکی کمانڈرز نے بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ سامنے آنے والی ایک خفیہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایران میں کارروائیاں طویل عرصے تک جاری رکھنے سے امریکی فوج کے دفاعی توازن اور آپریشنل صلاحیتوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ
23 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
23 October 2026
23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
23 October 2026
پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان
23 October 2026
وزیراعظم کا 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ
23 October 2026
اسلام آباد میں مین ہٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت
23 October 2026
وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی سالانہ مالی رپورٹ جاری
23 October 2026
لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
23 October 2026