عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ
Web Desk
29 August 2026
اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت جدید فن ٹیک اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے مالیاتی نظام کو مزید مستحکم اور شفاف بنا رہی ہے، جبکہ ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہماری پالیسی کا بنیادی محور ہے۔
اپنے ایک پالیسی بیان میں شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک کی تمام تر آبادی کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور آن لائن سہولیات کے دائرہ کار میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری و نجی شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے نہ صرف شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ اس سے معیشت پر عوامی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈیجیٹل والٹس (Digital Wallets) کے فروغ، کیش لیس کیش فلو اور بینکنگ سسٹم کی ڈیجیٹل منتقلی پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرِ مملکت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اسے قومی ترقی اور اقتصادی استحکام کے لیے ایک گیم چینجر اور موثر فریم ورک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ SIFC کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور وزارتیں ایک پیج پر ہو کر مربوط اقدامات کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026