LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں طالبان نشانے پر ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار

بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید

Web Desk

29 August 2026

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ایک امریکی میگزین میں بھارتی سفیر کے مضمون کا مدلل جواب دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ 6 عشروں سے قائم سندھ طاس معاہدے کا احترام اور اس پر مکمل عمل کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ستمبر 1960 میں طے پانے والا یہ معاہدہ کوئی بھارتی فیاضی نہیں بلکہ ایک دہائی کے طویل مذاکرات کا قانونی نتیجہ تھا، جس کی پاسداری دونوں فریقین پر لازم ہے۔ سفیر پاکستان نے بھارت کے اس موقف کو مسترد کیا کہ معاہدہ ناانصافی پر مبنی تھا یا پاکستان ہائیڈرو پاور منصوبوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے دوٹوک خبردار کیا کہ دہشت گردی یا دیگر سیاسی الزامات کا سہارا لے کر کوئی ریاست اپنے عالمی معاہدات سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی اور سندھ طاس معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں جو کسی ملک کو اسے یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کا حق دیتی ہو۔ پاکستان نے بھارت کو تمام تر تنازعات طے شدہ میکانزم کے ذریعے مذاکرات کے ساتھ حل کرنے کا مشورہ دیا ہے