افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں طالبان نشانے پر
Web Desk
8 October 2026
افغانستان میں طالبان حکومت کے مکمل سیکیورٹی اور انتظامی کنٹرول کے دعوؤں کے برعکس ملک بھر میں مخالف مسلح تنظیموں کی پیش قدمی اور کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ افغان طالبان کے خلاف سرگرم مسلح تنظیم ‘افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ’ (AUF) کی جانب سے قندھار اور ہلمند کے علاقوں میں مسلسل کارروائیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس سے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قندھار کے ضلع ڈنڈ میں ایک حملے کے دوران طالبان کا اہم کمانڈر عزت اللہ ہلاک ہو گیا، جبکہ ضلع ارغنداب میں کی گئی ایک اور ٹارگٹڈ کارروائی کے نتیجے میں طالبان انٹیلی جنس کا ایک اہلکار مارا گیا۔ اس کے علاوہ صوبہ ہلمند کی مرکزی جیل پر کیے گئے ایک دستی بم حملے میں بھی طالبان کا ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تجزیہ کاروں اور افغان امور کے ماہرین کے مطابق طالبان کی سخت پالیسیوں اور مخالف گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے بعد ملک میں خودمختار مسلح تحریکوں کا ابھرنا عوامی بے چینی اور طالبان حکومت کے لیے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم
8 October 2026
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
8 October 2026
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
8 October 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026