LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا

ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

8 October 2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے اگست 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کے تحت ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ منتقل ہو گا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، جس کی وصولی صارفین سے اکتوبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس فیول ایڈجسٹمنٹ اور اضافی قیمتوں کا اطلاق ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، جبکہ دیگر تمام زمروں کے صارفین سے طے شدہ ریٹ وصول کیے جائیں گے۔