نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستانی قوم کو بھی غمزدہ کر دیا: بلاول بھٹو
Web Desk
29 August 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہونے والے شدید جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اور نیپالی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستانی قوم کو غمزدہ کر دیا ہے اور ہماری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں اور گھر بار کو کھو دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے موسمیاتی بحران کے سنگین خطرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال جیسے ممالک گلوبل وارمنگ میں کم سے کم حصہ رکھنے کے باوجود موسمیاتی آفات کا سب سے زیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں، لہٰذا عالمی برادری کو اس بحران سے نمٹنے اور متاثرہ اقوام کی مدد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مشترکہ و موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں طالبان نشانے پر
8 October 2026
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
8 October 2026
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
8 October 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026