LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے اٹلی کا ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران پر کشیدگی کم، مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، آبنائے ہرمز واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ ٹرمپ کے حالیہ بیانات واشنگٹن کی ایران پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہیں، کاظم غریب آبادی آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر کا ایران کو انتباہ امریکی افواج نے ایران پر مزید حملے شروع کر دیے، سینٹ کام ایران نے دوبارہ امریکی حملوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیدی جنوبی ایران میں دھماکے، ایرانی فضائی دفاعی نظام نے کارروائی شروع کر دی دشمن کے پراکسی نیٹ ورکس کو پاکستان کے امن سے کھیلنے نہیں دیں گے: فیلڈ مارشل امریکی فوج نے ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی

پاکستان اور بائنانس میں بلاک چین تعاون کا معاہدہ،ورچوئل ایسٹس ریگولیشن کے نئے دور کا آغاز

Web Desk

12 December 2025

پاکستان اور عالمی کرپٹو ایکسچینج بائنانس کے درمیان بلاک چین کے شعبے میں تعاون کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ اور بائنانس انویسٹمنٹ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، جس پر وزیر خزانہ اور بائنانس کے سی ای او رچرڈ ٹینگ نے دستخط کیے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی آر اے) نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا ہے، جس کے تحت دونوں کمپنیاں گو ایم اے ایل (GoAML) سسٹم پر رپورٹنگ اینٹیٹی کے طور پر رجسٹر ہو سکیں گی۔ رجسٹریشن کے بعد اے ایم ایل (Anti-Money Laundering) تقاضوں کے مطابق باقاعدہ رجسٹرڈ سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایم او یو کا بنیادی مقصد حکومتی اور خودمختار اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لینا ہے، جن میں حکومتی بانڈز، ٹریژری بلز، کموڈٹی ریزروز اور دیگر وفاقی سطح کے اثاثے شامل ہوں گے۔ اس اقدام میں دو ارب امریکی ڈالر تک کے اثاثے شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی وی آر اے کا مرحلہ وار اور رسک بیسڈ ریگولیٹری طریقہ کار بین الاقوامی اصولوں سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد صارف تحفظ، مالی استحکام اور ذمہ دارانہ جدت کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر خزانہ نے این او سی فریم ورک کو پاکستان کے مالی نظم اور عالمی معیار کے مطابق جدت اختیار کرنے کے عزم کا ثبوت قرار دیا۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ پی وی آر اے دنیا کی پہلی اے آئی سے چلنے والی ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے، جس نے اے آئی بیسڈ ایویلیوایشن سسٹم اور اے آئی اسسٹڈ ریگولیٹری ٹول بھی متعارف کرا دیا ہے۔ ان کے مطابق نئے ٹولز سے نگرانی بہتر ہوئی ہے اور ریگولیٹری فریم ورک عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو گیا ہے۔

پی وی آر اے کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا کہ این او سی کا اجراء پاکستان میں ڈیجیٹل ایسٹ ایکو سسٹم کے نئے دور کا آغاز ہے اور یہ ریگولیٹڈ، مکمل لائسنس یافتہ ماحول کی طرف پہلا قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کرپٹو اپنانے میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ ملک میں ڈیجیٹل ایسٹ صارفین کی تعداد تین سے چار کروڑ کے درمیان ہے۔ پاکستان سے منسلک سالانہ ڈیجیٹل ایسٹ ٹریڈنگ کا حجم 300 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق فریم ورک نہ صرف ایف اے ٹی ایف معیار سے ہم آہنگی بڑھاتا ہے بلکہ عالمی پلیٹ فارمز کو بہتر گورننس اور کمپلائنس کے ساتھ پاکستان میں کام کرنے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی وی آر اے کی پیش رفت فعال اور فیصلہ کن ریگولیٹری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔