صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر
Web Desk
24 August 2026
سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے 2017 سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کی مخلصانہ خدمات اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ، اقتصادی، تجارتی اور تزویراتی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ان کے کلیدی کردار کو سرایا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی آزمودہ دوستی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی سفیر نے اپنے قیام کے دوران ملنے والی محبت اور تعاون پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر اور قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔ ملاقات میں سینیٹر شیری رحمٰن بھی موجود تھیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام
8 October 2026
کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال
8 October 2026