LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق ایران کا دباؤ کے سامنے نہ جھکنے اور دشمن سے آخری سانس تک لڑنے کا عزم بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی الحمدللہ !عمران خان مکمل صحت مند اور فٹ ہیں: ڈاکٹر عظمیٰ خان حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

ٹرین کے بیت الخلا میں بہہ جانے والی قیمتی انگوٹھی خاتون کو واپس مل گئی

Web Desk

22 August 2026

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں این جے ٹرانزٹ (NJ Transit) کی ٹرین کے بیت الخلا میں غلطی سے فلش ہو جانے والی انتہائی قیمتی اور جذباتی اہمیت کی حامل انگوٹھی عملے نے محنت کے بعد تلاش کر کے خاتون کے حوالے کر دی۔ متاثرہ خاتون جولی اینجلیکولا کے مطابق وہ ٹرین کا بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد اپنی نشست پر آئیں تو انہیں اندازہ ہوا کہ ان کی شادی کی انگوٹھی انگلی میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھوں کو صاف کرنے کے دوران جلد بازی میں انگوٹھی ٹوائلٹ پیپر کے ساتھ فلش ہو گئی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی این جے ٹرانزٹ انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرین کو سروس سے ہٹا دیا۔ تکنیکی عملے نے ٹرین کو جیکس کی مدد سے اوپر اٹھایا اور بیت الخلا کا ویسٹ ٹینک نکال کر کھولا، جہاں انگوٹھی محفوظ حالت میں مل گئی۔ 1905 کی یہ نایاب انگوٹھی ایک قدیم اشیاء کی دکان سے خریدی گئی تھی جس پر کندہ ابتدائی حروف خاتون اور ان کے شوہر کے عرفی نام سے ملتے ہیں۔ این جے ٹرانزٹ کے کسٹمر سروس سینٹر میں انگوٹھی واپس ملنے پر خاتون نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔