امریکا کی یونان اور پاناما میں قائم قانونی فرم پر پابندیاں عائد
Web Desk
22 October 2026
امریکی حکام نے ایران کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورکس کی معاونت اور سہولت کاری کے الزام میں یونان اور پاناما میں قائم ایک معروف قانونی فرم کارناکیس اینڈ کارناکیس (Karnakis & Karnakis) پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق مذکورہ قانونی فرم ایرانی تیل، پیٹرو کیمیکلز اور فولاد بردار جہازوں کے مالکان کی اصل شناخت چھپانے اور شیل (فرضی) کمپنیوں کے قیام میں تکنیکی و قانونی معاونت فراہم کر رہی تھی۔ ان فرضی کمپنیوں اور بحری نیٹ ورک کے ذریعے ایرانی تیل کی بلیک مارکیٹ میں فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس اور یمن کے حوثی جنگجوؤں کو براہِ راست مالی فائدات پہنچائے جا رہے تھے۔
اس سلسلے میں امریکی مالیاتی جرائم کے محکمے نے ایران سے مبینہ روابط پر ایک یونانی بینک کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ امریکی حکام کے مطابق خطے کے مزید چھ یورپی بینکوں سے بھی ایرانی اداروں سے ممکنہ مالی روابط پر معلومات طلب کی گئی ہیں۔ امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ادارہ ایران کے غیر قانونی نیٹ ورک میں مدد فراہم کرے گا، اسے سخت ترین امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ، امریکی انتظامیہ نے سنگاپور اور متحدہ عرب امارات (UAE) سے تعلق رکھنے والے متعدد شپنگ ایجنٹوں پر بھی ایران کے خفیہ بحری بیڑے (Shadow Fleet) کی معاونت کے الزام میں پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026