LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی

Web Desk

20 August 2026

لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد لاہور میں گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کا بڑا اعلان کر دیا ہے، جس سے عوام اور تاجر برادری کو نقل و حمل کے اخراجات میں فوری ریلیف ملے گا۔

لاہور میں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اس کے ثمرات براہِ راست عوام اور کاروباری طبقے تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام خوش آئند ہے، اسی تناظر میں مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ مالکان اور تنظیموں نے بھی مسافر گاڑیوں اور بسوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی کے بعد کرایوں میں نوٹیفائیڈ روٹ کے مطابق ردو بدل کر دیا گیا ہے، جس سے دور دراز کا سفر کرنے والے مسافروں کو بھی مالی راحتی فراہم ہوگی۔

شہریوں اور تاجر برادری نے کرایوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبائی اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری بس اڈوں اور مال بردار گاڑیوں کے پرائم روٹس پر نئے کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔