پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
Web Desk
20 August 2026
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی اہم حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں خریداروں کی جانب سے زبردست دلچسپی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا یکمشت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد 100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 291 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں سرمائے کے اس مثبت تدفق کو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
24 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
24 November 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکار
24 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
24 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
24 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
23 November 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
23 November 2026