LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو پیڈا ایکٹ کے تحت بغیر انکوائری ملازم کو برطرف کرنا غیر قانونی قرار کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت

ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Web Desk

20 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین ناسیتیون بن اسماعیل دو روزہ باضابطہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ کا گرمجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد پولیس بھی معزز مہمان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اپنے دو روزہ قیام کے دوران ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و حکومتی قیادت اور اپنے ہم منصب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے اہم اور تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔ ان نشستوں کے دوران پاک-ملائیشیا دوطرفہ تعلقات، امن و امان کے شعبے میں باہمی تعاون، سیکورٹی امور اور مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان قانونی اور انتظامی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ واپس روانہ ہوں گے۔