صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں رقص کی ویڈیو وائرل
Web Desk
20 August 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر اور معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین کی ایک قوالی نائٹ میں شرکت کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں فنکار محفل میں موسیقی، گائیکی اور رقص سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دونوں اداکاروں کی بے تکلفی اور خوش مزاجی نے تقریب کی رونق کو دوبارہ دوبالا کر دیا۔ محفل میں اس وقت خاص سحر طاری ہو گیا جب استاد نصرت فتح علی خان کی شہرۂ آفاق صوفیانہ قوالی “تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا” پیش کی گئی، جس پر صبا قمر اور یاسر حسین کو جھومتے اور محفل سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تقریب کے لیے صبا قمر نے گہرے میرون رنگ کی خوبصورت میکسی کا انتخاب کیا، جبکہ یاسر حسین نے سیاہ رنگ کا روایتی مشرقی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ تقریب کا مقام بھی سنہری روشنیوں، پھولوں کی خوبصورت آرائش اور چھت پر تاروں بھرے آسمان کی مانند سجائی گئی سفید لائٹس کے باعث انتہائی دلکش منظر پیش کر رہا تھا۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی جہاں مداحوں نے دونوں فنکاروں کی کیمسٹری اور بے ساختہ انداز کو بے حد پسند کیا اور ان کی ویڈیو کو سراہا، وہی بعض سوشل میڈیا صارفین نے محفل میں ان کے بے باک اور خوش طبع انداز پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا زندگی کی محبت سے متعلق افسوسناک انکشاف
20 August 2026
شاہ رخ خان کے گھر سے سانپ نکل آئے
20 August 2026
سعدیہ امام کا شوبز کیریئر کے تلخ تجربات سے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم انکشاف
20 August 2026
عثمان پیرزادہ کی سوانح عمری اور بائیوپک سنسر ہونے کا خدشہ
19 August 2026
عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی افواہیں، سینئر اداکارہ کی مبہم پوسٹ پر مداح پریشان
19 August 2026
سعدیہ امام کا ساتھی اداکاروں کی جانب سے دھوکا دیے جانے کا انکشاف
19 August 2026
ہالی ووڈ اداکارہ کرسّی میٹز کا وزن کم کرنے والی دوا کے استعمال کا انکشاف
19 August 2026
عابد شیر علی رشتہ ازدواج میں منسلک، تقریب میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
18 August 2026