ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
Web Desk
19 August 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کے لیے نئی ‘ریٹیلر ایپ’ کا باقاعدہ اجراء کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس سکیم کو انتہائی آسان اور اختیاری بنایا گیا ہے، جبکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے نفاذ سے ملکی معیشت میں شفافیت آئے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ اور ٹیکس سکیموں کو مؤثر بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے۔ 25 سے 26 کروڑ آبادی والے ملک کے معاشی نظام کو آسان اور شفاف بنانا حکومت کی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی سکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں اور بڑے تاجروں کے درمیان واضح تفریق رکھی گئی ہے۔ چھوٹے دکاندار اگر چاہیں تو اس نئی آسان سکیم کا حصہ بن سکتے ہیں یا معمول کے مطابق پرانے ٹیکس نظام میں رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اس سکیم میں شامل ہو کر سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، تاہم انہوں نے تنبیہ بھی کی کہ جو افراد اس رضاکارانہ سکیم سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے جائیں گے کیونکہ ہر کاروباری طبقے کو قومی ٹیکس دائرے میں لانا ضروری ہے۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے تاجر برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کی تیاری میں تاجروں سے مکمل مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکیم کا اعلان 5 جون کو کیا گیا تھا اور بجٹ کی منظوری کے بعد تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے کر آج اس کا باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
8 October 2026
وفاقی آئینی عدالت میں بشریٰ بی بی کی ضمانت، سہیل آفریدی کی نااہلی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر
8 October 2026
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026