LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل

بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن

Web Desk

19 August 2026

صوبائی وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر شہری اور قیدی کا بنیادی حق ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے، اور وہ محض عوام کو اشتعال دلانے کے لیے سخت زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر ایم کیو ایم کے مطالبات وفاق سے پورے نہیں ہو رہے تو انہیں وفاقی وزارتیں چھوڑ دینی چاہئیں۔

نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنے واضح موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صوبوں کے قیام کا طریقہ کار بالکل واضح ہے، کوئی شخص آئین سے بالاتر نہیں، اور نئے صوبوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمنٹ اور عوام کو ہی کرنا ہے۔