سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
17 August 2026
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ’فتنہ الہندوستان‘ کے عسکریت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جس کے دوران کلی زائیک کے علاقے میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بسیمہ کیمپ سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیانی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ایک اہم دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔ فورسز نے کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، میگزینز، دستی بم اور آئی ای ڈی (IED) بنانے میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار
17 August 2026
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات
17 August 2026
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
17 August 2026
آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی
17 August 2026
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
17 August 2026