LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستیں، نواز شریف نے خواتین امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے

Web Desk

17 August 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے مری میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ کی خواہشمند خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔ انٹرویوز کے دوران نواز شریف نے امیدواروں کے سیاسی پس منظر، پارٹی خدمات اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں، جن میں 5 خواتین، 1 علما و مشائخ، 1 ٹیکنوکریٹ اور 1 تارکین وطن کے لیے مخصوص نشست شامل ہے، پر نامزدگیوں سے متعلق اہم مشاورت بھی کی گئی۔

حالیہ آزاد کشمیر عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 45 براہِ راست نشستوں میں سے 25 حاصل کر کے سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 نشستیں حاصل کی ہیں۔ مخصوص نشستوں پر حتمی نامزدگیوں کا اعلان مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ انٹرویوز کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، انوشہ رحمان اور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔