نئے انتظامی یونٹس سے صرف کراچی نہیں، پورے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے: مصطفیٰ کمال
Web Desk
17 August 2026
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ٹی وی پروگرام ”سنو ٹو نائٹ ود ثمر عباس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور اس سے صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے دنیا بھر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جدید ممالک نے انتظامی یونٹس قائم کر کے ہی ترقی حاصل کی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ وہ موجودہ جغرافیائی حدود کو چھیڑے بغیر نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بنانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے نئے صوبوں سے متعلق میاں عامر محمود کی تجاویز کی بھی تائید کی اور اس بات پر زور دیا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور انتظامی ڈھانچے کی بہتری سے عوامی مسائل کے فوری حل میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026
سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی
17 August 2026
عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی
17 August 2026
آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران
17 August 2026
سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار غیر ملکی گرفتار
17 August 2026
یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی تلمودی رسومات ادا کرنے کے واقعات میں اضافہ
17 August 2026
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا ہر 30 منٹ میں ایک جان لینے لگی: ڈبلیو ایچ او
17 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے اموات 51 ہو گئیں، 341 آفٹر شاک ریکارڈ
17 August 2026