استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے
Web Desk
16 August 2026
روایتی قوالی کو عالمی سطح پر نئی پہچان دینے والے فنِ موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے ہیں، مگر ان کی روح پرور آواز اور سروں کا سحر آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے استاد نصرت فتح علی خان نے قوالی میں جدت، جوش اور کلاسیکی انداز کا ایسا بہترین امتزاج پیش کیا جس نے صوفیانہ کلام کو عالمی موسیقی کے افق پر روشن کر دیا۔ ان کی گائیکی کا فن صرف پاکستان یا برصغیر تک محدود نہیں رہا بلکہ لندن، پیرس، نیویارک اور ٹوکیو سمیت دنیا بھر کے بڑے سٹیجز پر ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولا۔
عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے اس عظیم فنکار کو گریمی ایوارڈ کی نامزدگی سے لے کر ورلڈ میوزک ایوارڈ تک متعدد بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔ اپنے فنی کیریئر کے دوران ایک ہزار سے زائد قوالیاں، فلمی گیت اور صوفیانہ کلام ریکارڈ کروا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کروانے والے استاد نصرت فتح علی خان موسیقی کی ایک ایسی لا فانی وراثت چھوڑ گئے ہیں جو آنے والی تمام نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026