LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ

کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا: سنی دیول

Web Desk

15 August 2026

بالی ووڈ کے نامور اداکار و سیاستدان سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ کرتارپور راہداری کی کشادگی کے موقع پر جب وہ پاکستان گئے تو انہیں وہاں کی عوام اور فوجیوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور عزت ملی۔ اپنی نئی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے ان سے پاکستان کے دورے سے متعلق سوال کیا، تو سنی دیول نے بتایا کہ وہ باقاعدہ طور پر تو کبھی پاکستان نہیں گئے، تاہم چونکہ کرتارپور راہداری ان کے بھارتی انتخابی حلقے کے قریب تھی، اس لیے انہیں وہاں جانے والے سرکاری وفد میں شامل کیا گیا تھا۔

سنی دیول نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کرتارپور کے دورے کے دوران وہاں موجود پاکستانی سرحد کے پاسبانوں اور فوجیوں نے بھی ان سے محبت کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ایسی فلمیں بنانے سے گریز کریں جو پاکستان مخالف بیانیے پر مبنی ہوں کیونکہ وہ ان کے فن اور شخصیت کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس گفتگو کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ بحیثیت اداکار صرف ایک لکھے ہوئے کردار کو ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان اپنے وطن سے محبت کرتا ہے، لہٰذا صرف برے عناصر کا خاتمہ ہونا چاہیے اور دونوں طرف کے معصوم شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔