LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث تیز، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں 32صوبے بنانے کی تجاویز سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق نواز شریف ایک ہفتے کے دورے پر لندن پہنچیں گے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ یا گورنر راج پرغور، وزیراعظم ہاؤس میں کل اجلاس طلب مستحق طبقات کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل میں سہولیات بارے رپورٹ طلب مولانا اچھا کردار ادا کریں گے، ہم اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان

لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا

Web Desk

14 August 2026

لاہور ہائیکورٹ میں 79ویں جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، بشمول جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس سید فرہاد علی شاہ، رجسٹرار راجہ قمر الزمان، عدالتی افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پرچم کشائی کے بعد اپنے خصوصی خطاب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وطن سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے وژن کے مطابق ملک کو مضبوط اور باوقار بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ پنجاب کی عدلیہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زیر التواء مقدمات ایک بڑا چیلنج تھے، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے سال 2025ء کے دوران تاریخی طور پر 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے، جبکہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 80 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹائے۔ انہوں نے ججوں اور سٹاف کی شبانہ روز محنت اور ماڈل کورٹس کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ آئین کے مطابق اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کی جاتی رہیں گی۔ تقریب کا اختتام ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔