فضا علی کی اداکارہ نمرہ خان کے شوہر پر کڑی تنقید
Web Desk
13 August 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور اینکر فضا علی نے اداکارہ نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کے غیر محتاط رویے اور سوشل میڈیا بیانات پر شدید تنقید کی ہے۔ نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی اور ابتداء میں اپنی شادی کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، تاہم جلد ہی دونوں کے درمیان شدید اختلافات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آ گئیں۔ اس تلخی کے بعد سوشل میڈیا پر نمرہ کے شوہر کی جانب سے ایک پوسٹ پر ‘Good Riddance’ (شکر ہے جان چھوٹی) جیسی جملے بازی پر فضا علی نے شدید غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فضا علی نے اپنے بیان میں کہا کہ جس شخص نے کچھ ہی عرصہ قبل کسی خاتون کو عزت کے ساتھ اپنی زندگی کا ہمسفر بنایا ہو، وہ اب اس کے لیے ایسے توہین آمیز الفاظ کیسے استعمال کر سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر باہمی تعلقات نہ چلیں اور راستے جدا ہو جائیں تو بھی ایک عورت کی عزت و احترام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ فضا علی نے نمرہ خان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنا سر بلند رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ کسی کے چلے جانے سے ان کی اپنی ذات اور وقعت کم نہیں ہو جاتی۔ فضا علی کے اس کھلے موقف پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026