LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

شہود علوی کے گھریلو خواتین سے متعلق تبصرے پر بحث چھڑ گئی

Web Desk

11 August 2026

پاکستان کے معروف سینئر اداکار و ہدایتکار شہود علوی کے گھریلو خواتین کے حوالے سے دیے گئے ایک حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ شہود علوی نے ندا یاسر کے مارننگ شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں اداکارہ لیلیٰ زبیری اور فہیمہ اعوان کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے میاں بیوی کے تعلقات اور ازدواجی زندگی میں پیش آنے والے مسائل پر گفتگو کی اور خواتین سے متعلق چند متنازع باتیں کہیں۔

گفتگو کے دوران شہود علوی نے کہا کہ اکثر اوقات شوہروں کی دفتر کی مصروفیات اور باہر کے ماحول کی وجہ سے ان کی توجہ بیوی سے ہٹ جاتی ہے۔ انہوں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ گھر میں موجود خواتین کے لباس یا جسم سے کھانے پکانے میں استعمال ہونے والی ادرک اور لہسن کی بو آرہی ہوتی ہے، جبکہ اس کے برعکس دفتر میں ارد گرد موجود خواتین اچھے پرفیومز لگائے ہوتی ہیں۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شوہروں کی توجہ برقرار رکھنے کے لیے ان کی پسند کا کھانا بنائیں اور شوہر کے گھر لوٹنے سے پہلے خود کو اچھی طرح تیار کریں۔

شو کے دوران جب اداکارہ فہیمہ اعوان نے ازدواجی مسائل کے حل کے لیے ‘کپل تھراپی’ کی اہمیت پر بات کی، تو شہود علوی نے جملہ کس تے ہوئے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تھراپسٹ بیوی کو ہی اپنے ساتھ لے جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو ڈرائیونگ، شاپنگ اور بلوں کی ادائیگی سکھانے کے اپنے ذاتی تجربات کا بھی ذکر کیا۔ اداکار کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے گھریلو خواتین کے کام کو سراہنے کے بجائے اس طرح کا موازنہ کرنے پر اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔