بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی
Web Desk
11 August 2026
عالمی شہرت یافتہ بھارتی میوزک کمپوزر اور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقی کار اے آر رحمان کے بیٹے اور معروف گلوکار اے آر امین چنئی میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد ان کی بہن خدیجہ رحمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی صحت اور خیریت کے حوالے سے تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ چنئی کے علاقے گنڈی میں صبح تقریباً 3:30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب اے آر امین اپنے دوست کے ساتھ ایئرپورٹ جا رہے تھے۔ گاڑی امین کے دوست چلا رہے تھے اور امین فرنٹ سیٹ پر موجود تھے۔ اس دوران ایک دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے سائیڈ روڈ سے ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرکزی سڑک پر قدم رکھا، جس کے نتیجے میں معمولی تصادم ہوا۔
حادثے کے فوراً بعد امین اور ان کے دوست کو کاویری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معمولی ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ اے آر امین کی بہن خدیجہ رحمان نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کی تشویش اور دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے فضل سے ان کے بھائی بالکل محفوظ اور ٹھیک ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026