LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ کے معروف اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Web Desk

10 August 2026

مقبول ترین امریکی ٹی وی سیریز ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ (The Dukes of Hazzard) میں کوٹر ڈیونپورٹ کا لازوال کردار ادا کرنے والے معروف امریکی اداکار بين جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

اداکار کی اہلیہ الما ویئٹر (Alma Viator) نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے ناگہانی انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ بین جونز اپنے گھر پر موجود تھے جہاں انہیں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اہلیہ نے اپنے جذباتی پیغام میں ان کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ بین جونز نے ایک نہایت بھرپور اور محبت سے لبریز زندگی گزاری، اور آج انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا اور سچا پیار کھو دیا ہے۔

بین جونز کی وفات کی خبر منظرِ عام پر آتے ہی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کے مداحوں سمیت ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ کے ساتھی فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ شو میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار ٹام وپٹ نے بھی سوشل میڈیا پر مرحوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ٹام وپٹ کا کہنا تھا کہ آج اس کلاسک شو نے اپنی مرکزی کاسٹ کا ایک انتہائی اہم رکن اور انہوں نے اپنا ایک مخلص دوست کھو دیا ہے۔

واضح رہے کہ بین جونز نے ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ایک ماہر میکینک ‘کوٹر ڈیونپورٹ’ کے روپ میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی اور ان کے اس کردار کو امریکی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔