LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال

ٹانک میں پیر کو کرفیو نافذ، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Web Desk

9 August 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن و امان کے پیشِ نظر پیر کے روز کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ اس 12 گھنٹے کے دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر سیل رہیں گے اور ہر قسم کی عمومی آمدورفت پر سخت پابندی عائد ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرفیو کے اوقات کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور جاری کردہ تمام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو کے اوقات کار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی ضروری سرگرمیاں قبل از وقت مکمل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔