LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف

Web Desk

11 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے اور نیویارک میں ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت رہی، جنہوں نے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی اور چیلنجز پر قابو پانے کے لیے سیاسی و عسکری قيادت نے یکجا ہو کر کام کیا ہے اور سفارتی محاذ پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور تمام ٹیم کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا عزیز ترین برادر ملک ہے اور اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا کوئی جواز نہیں؛ پاکستان اپنے دفاعی معاہدوں کے تحت سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے چین اور ایران سے قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں قائم ہونے والے نئے آئی ٹی پارک کو نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔