خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
Web Desk
11 October 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی باضابطہ ایڈوائس اور وفاقی کابینہ کی سفارش پر خیبر پختونخوا میں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں صوبے کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی کی جنگ سے صوبائی حکومت کی مبینہ عدم توجہی کا تفصیل سے جائز لینے کے بعد صدر مملکت کو سمری ارسال کی گئی تھی۔ وفاقی وزراء محسن نقوی اور طلال چوہدری نے ایوانِ صدر پہنچ کر صدرِ مملکت کو فیصلہ جات سے آگاہ کیا جس کے بعد صدر نے سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔ آئینی و سیاسی سطح پر اس حتمی اقدام سے قبل کابینہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے سیاسی اتفاقِ رائے اور صوبائی حکومت کو وفاق کا ساتھ دینے پر راغب کرنے کی آخری کوشش بھی کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026
ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات
11 October 2026
ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر
11 October 2026
آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
11 October 2026
گوجر خان: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کو حادثہ
11 October 2026
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
11 October 2026
وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی
11 October 2026
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
11 October 2026