وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی
Web Desk
11 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے انتہائی اہم اور ہنگامی اجلاس میں وفاقی کابینہ نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیتے ہوئے ایوانِ صدر کو باضابطہ ایڈوائس بھیج دی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حساس اداروں اور خیبر پختونخوا پولیس کی خصوصی سیکیورٹی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کے مطابق مارچ 2024 سے ستمبر 2026 کے دوران صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 195 فیصد کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی عدم توجہی، ناقص حکمت عملی اور دہشت گردوں کے خلاف فنڈز و وسائل کے غیر مؤثر استعمال کے باعث امن و امان کی صورتحال شدید خراب ہوئی، جبکہ 2026 میں دہشت گردوں کی جانب سے 170 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ “خیبر پختونخوا میں پانی سر سے اوپر گزر چکا ہے، صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو کہ دہشت گردوں کی معاونت کے مترادف ہے۔” وفاقی وزراء محسن نقوی اور طلال چوہدری کابینہ کے فیصلے اور ایڈوائس کے ساتھ ایوانِ صدر پہنچ چکے ہیں جہاں صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد آئینی اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
11 October 2026
آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف
11 October 2026
گوجر خان: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کو حادثہ
11 October 2026
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
11 October 2026
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
11 October 2026
فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم
11 October 2026
وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
11 October 2026
اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، ملزم گرفتار
11 October 2026