پاک امریکا اقتصادی تعاون، سویا بین شعبے میں شراکت داری مزید بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
8 August 2026
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے پاک امریکہ بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شکاگو میں منعقدہ یو ایس کنیکسٹ کانفرنس (US SOY SELECT / Connect Conference) کے موقع پر انہوں نے امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل (USSEC) کے چیف ایگزیکٹو جم سٹر (Jim Sutter) سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے بتایا کہ پاکستان نے مختصر عرصے میں امریکی سویا بین کی عالمی منڈی میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور اب ملک میں سالانہ 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد امریکی سویا بین درآمد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سویا بین کی ویلیو چین (Value Chain) میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ شراکت داری اور سرمایابکاری بڑھانے کے وسیع ترین امکانات موجود ہیں۔
امریکی سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے سی ای او جم سٹر نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تجارتی تعلقات جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسل پاکستان میں تکنیکی معاونت، پیشہ ورانہ تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے (Capacity Building) کے پروگرام مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے فیڈ، پولٹری، ڈیری اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں کی پائیدار ترقی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے اور پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری کے تحت سویا بین سیکٹر میں اشتراک کو مزید وسعت دینے پر مکمل اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی
23 October 2026
آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں اہم ویڈیو بیان جاری
23 October 2026
کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری
23 October 2026
دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں، صوبہ دہشت گردی سے پاک کرینگے: فیصل کریم
23 October 2026
کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
23 October 2026
وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال
23 October 2026
وزیراعظم نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
23 October 2026
سی سی ڈی اہلکار کی دوشیزہ سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج
23 October 2026