LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال

Web Desk

23 October 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک (World Bank) کے وفد نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال، ساختی اصلاحات کے تسلسل، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات پر مبنی پائیدار اقتصادی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، عالمی بینک کے اعلیٰ عہدیدار سندیپ مہاجن نے پاکستان میں معاشی استحکام کی بحالی اور علاقائی بحران سے موثر انداز میں نمٹنے پر حکومتِ پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر کے عالمی مالیاتی و سرمایہ کاری منڈیوں میں کامیابی کے ساتھ دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے۔ اس پیش رفت سے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور المستحکم سرمایہ کاری کے ماحول کو تقویت ملے گی۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ حکومت کی ترجیح معاشی استحکام کو پیداواری صلاحیت، برآمدات اور نجی شعبے کی شمولیت کے ذریعے طویل مدتی ترقی میں بدلنا ہے۔ دونوں فریقین نے نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے، ضابطہ جاتی اصلاحات اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔