سی سی ڈی اہلکار کی دوشیزہ سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج
Web Desk
23 October 2026
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ایک اہلکار کی جانب سے جواں سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق کوٹ لکھپت کی رہائشی لڑکی یکم اکتوبر کو کاہنہ بازار سے اپنا موبائل فون گم ہونے پر رپورٹ درج کروانے تھانہ کاہنہ گئی تھی، جہاں اس کی ملاقات سی سی ڈی اہلکار محمد شبیر سے ہوئی۔ پولیس اہلکار نے موبائل فون ٹریس کرنے کے بہانے لڑکی کا نمبر لیا اور بعد میں اسے آہلو روڈ پر بلوایا۔ ملزم لڑکی کو حمیرا بی بی نامی خاتون کے گھر لے گیا، جہاں اسلحے کے زور پر اس کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بنا لی۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 10 اکتوبر کو لڑکی کو دوبارہ بلایا اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر تھانہ کاہنہ کی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول کی گئی، تاہم متاثرہ لڑکی کے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پیش ہونے کے بعد ان کی ہدایت پر تھانہ کاہنہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026