LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور

ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی

Web Desk

23 October 2026

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریئے (SPI) میں مزید 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، حالیہ ایک ہفتے کے دوران 19 ضروری اشیائے خورونوش اور استعمال کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی (LPG) کی قیمت میں 22.44 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مرغی کا گوشت 12.20 فیصد اور پیاز 4.19 فیصد مہنگا ہوا۔ علاوہ ازیں آٹا، لہسن، گھی، ڈبل روٹی اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 21.99 فیصد کمی ہوئی، جبکہ پیٹرول 3.63 فیصد اور ڈیزل 1.68 فیصد سستا ہوا۔ سالانہ بنیادوں کا جائزہ لیا جائے تو ایل پی جی کی قیمتوں میں 107.12 فیصد، پیاز میں 72.81 فیصد، اور بجلی کے نرخوں میں 58.59 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس نے مجموعی طور پر عوام کے روزمرہ کے بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔